ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پولس تھانوں کے تفتیش کے سبھی کمروں اورلاک اپ میں آڈیو کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے سپریم کورٹ کا حکم

پولس تھانوں کے تفتیش کے سبھی کمروں اورلاک اپ میں آڈیو کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے سپریم کورٹ کا حکم

Thu, 03 Dec 2020 11:44:06    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ نے آج اہم ہدایات جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ سی بی آئی، این آئی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس (ڈی آرآئی)اور فراڈ انویسٹی گیشن آفس (ایس ایف آئی او) کے دفاتر میں آڈیو ریکارڈنگ والے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں

سپریم کورٹ نے کہاہے کہ یہ کیمرے تھانے کے داخلی اور خارجی راستوں، لاک اپ، راہداری، لابی، استقبالیہ ایریا، سب انسپکٹر اورانسپکٹرکے کمرے، تھانے کے باہر، واش روم کے باہرنصب کیے جانے چاہئے- یہ ریکارڈنگ 18 ماہ رکھنی ہوگی- سپریم کورٹ نے ملک بھر کے تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے متعلق ایک کیس میں حکم جاری کیا ہے-

جسٹس روہینٹن ایف نریمن، جسٹس کے ایم جوزف اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے 45 دن سے زیادہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کومحفوظ رکھنے اورجمع کرنے کے سوال پرفیصلہ محفوظ کرلیا- بینچ نے سینئر ایڈوکیٹ سدھارت ڈیو، ایمیکس کیوریے کوجمعہ تک جامع نوٹ پیش کرنے کی ہدایت کی-


Share: